الخلیل کے قریب فائرنگ سے تین اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک

حملہ آور کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے بحفاظت واپس نکلنے میں کامیاب ہوگئے


ویب ڈیسک September 02, 2024
فوٹو؛ ٹائمز آف اسرائیل

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے قریب فائرنگ سے تین اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح الخلیل میں ترقومیہ کے قریب تین اسرائیلی پولیس اہلکاروں کو فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے بحفاظت واپس نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

مرنے والوں کی شناخت انسپکٹر اریک بن الیاہو، کمانڈ سارجنٹ میجر حداس برانچ اور فرسٹ سارجنٹ رونی شکوری کے ناموں سے ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔