آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی جانب سے اتحادی جماعتوں کو عشائیہ، تمام جماعتوں کے اراکین کو پارلیمںٹ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت


Staff Reporter September 14, 2024
(فوٹو فائل)

وزیراعظم نے آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کیلیے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ اتحادی جماعتوں کے تمام ارکان کو کل پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

اُدھر وزیراعظم آفس میں ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں شہباز شریف نے عشائیہ دیا جس میں ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور دیگر اتحادیوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم: سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد حکومت کی 8 آزاد اراکین سے رابطوں کی کوشش

وزیراعظم نے ارکان کو آج پارلیمنٹ میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہدایت بھی کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔