مخصوص نشستیں الیکشن کمیشن کی دوبارہ سپریم کورٹ جانے کی تردید

ابھی تک سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرنے کے حوالے سےکوئی فیصلہ نہیں کیا، الیکشن کمیشن


آمنہ علی/Amir Ilyas Rana September 19, 2024
(فوٹو : فائل)

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر سپریم کورٹ میں نئی متفرق درخواست دائر کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرنے کے حوالے سےابھی تک الیکشن کمیشن نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، یہ سراسر disinformation ہے۔

 

قبل ازیں ذرائع کے حوالے سے یہ خبریں آئی تھیں کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی وضاحت کے تفصیلی جائزے کے بعد اہم فیصلے کرلیے ہیں، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں نئی متفرق درخواست دائر کرے گا جس کے ذریعے سپریم کورٹ سے رہنمائی طلب کی جائے گی کہ جب قانون موجود ہے کہ اب مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی جا سکتیں تو فیصلے پر عملدرآمد کیسے ہو۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں قانونی رائے اور اسپیکر قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی کے خطوط کا جائزہ لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے روکتا ہے، سپریم کورٹ بتائے فیصلے پر تیکنیکی طور پر کیسے عملدرآمد کیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں