پی پی ایل کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی کمپنی سے معاہدہ

معاہدے کے تحت عراق میں بلاک 8 کی ایکسپلوریشن، ڈیولپمنٹ اور پروڈکشن سروس فراہم کی جائے گی


Ehtisham Mufti October 07, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

پی پی ایل کی ذیلی کمپنی کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی آئل کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی پی پی ایل ایشیاء نے عراق میں بلاک 8 کے لیے ایکسپلوریشن، ڈیولپمنٹ اور پروڈکشن سروس کنٹریکٹ کے حوالے سے عراق کے سرکاری ادارے مڈلینڈ آئل کمپنی کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز بغداد میں باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر پی پی ایل ایشیاء کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران عباسی اور MdOC کے ڈائریکٹر جنرل محمد یاسین حسن نے دستخط کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔