- فلسطینی اسنائپر کی اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل
- ملتان ٹیسٹ؛ شائقین کی عدم دلچسپی! اہم انکلوژر کا داخلہ مفت کردیا
- شریف خاندان اپنی ناجائز حکومت بچانے کیلیے ہرحد تک گرچکا ہے، بیرسٹرسیف
- پی ٹی آئی نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
- میڈل سے محروم ایتھلیٹ نے انتخابی میدان میں بی جے پی کو دھول چٹادی
- فالکن سمیت دیگر پرندوں کا غیرقانونی شکار، 26افراد کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
- کے پی ہاؤس سیل؛ خیبر پختون خوا حکومت کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کی ہدایت
- ایران کی عسکری صلاحیت کو اسرائیل اور امریکا سنجیدگی سے لیں؛ سی آئی اے
- کراچی؛ ایم ڈی کیٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کیخلاف طلبہ، والدین اور ڈاکٹرز کا احتجاج
- ڈریں گے نہ جھکیں گے، حق کے لئے لازمی اٹھیں گے، اسد قیصر
- قرعہ اندازی کے ذریعے 500 مہنگے انعامات جیتنے والی جاپانی خاتون
- سندھ میں پولیو وائرس کیسز کی تعداد 10 ہوگئی
- پی ٹی آئی احتجاج کے دن ایوان عدل میں شیلنگ کرنے والے دو اہلکار معطل
- فیصل آباد میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار
- ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 500 سے زائد رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا
- انڈونیشیا؛ کروڑوں طلبا اور حاملہ خواتین کو مفت کھانا مفت فراہم کرنے کی اسکیم
- ملتان ٹیسٹ؛ شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی پر انگلش کمنٹیٹر کا طنز
- مخصوص نشستوں کا فیصلہ جلد کیا جائے، اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو دوسرا خط
- اونٹوں کی آنکھوں پر 3 پلکیں کیوں ہوتی ہیں؟
- چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنے والے وکیل کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا
راولپنڈی میں مختلف منصوبوں پرکام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی سخت
راولپنڈی: کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی شہریوں کو ٹارگٹ کیے جانےکےبعد راولپنڈی میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور غیر ملکیوں سمیت کاروبار کرنے اور تفریح کے لیے آنے والے چینی و غیر ملکیوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی حافظ کامران اصغر نے سیکورٹی کو مزید فول پروف رکھنے کے گائیڈ لائنز کے ساتھ ڈویژنل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر چائنیز و غیر ملکیوں کو دہشت گردوں وملک دشمن ایجنسیوں سے شدید خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے چاہئنز و دیگر غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کی ضرورت ہے۔
مراسلے کے مطابق کروٹ ہائیڈرو اور کہوٹہ آزاد پتن منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور باشندوں کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔راولپنڈی میں جوچینی باشندے بالوں کا کام کرتے ہیں اور جو گھوم پھر کر کاروبار کرتے اور جو ہوٹلوں میں رہائش پذیر ہیں ان کی بھی سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔ ہوٹل انتظامیہ کو آگاہ کیا جایے کہ چینی و غیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لیے سیکورٹی گارڈ رکھیں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کریں۔اسپتالوں میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی کا بھی مناسب انتظام کیا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ چینی و غیر ملکی بغیر سیکورٹی کسی جگہ بھی سفر نہ کریں۔
مراسلے میں مزید کیا گیا ہے کہ جہاں چینی و غیر ملکیوں کی رہائش ہو اور زیادہ آنا جانا ہو وہاں سرچ آپریشن تواتر سے کیے جائیں اور پیڑولنگ رکھی جائے اورچینی و غیر ملکیوں کے ساتھ کام کرنے والوں کی سیکورٹی کلیئرنس کروائی جائے سرکل آفیسر اور ایس ایچ اوز ایسے علاقے جہاں چینی باشندے رہائش پذیر ہیں ان آبادیوں کا ریکارڈ مرتب کریں اورجہاں ہو کام کررہے ہیں یا رہاہش پذیر ہیں وہاں کی انتظامیہ کو پابند کیا جایے کہ وہ چینی شہریوں کی آمد و رفت کو محدود کرکے بغیر سیکورٹی کہیں آنے جانے نہ دیں۔ راسلے میں سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی جانب سے ڈویژنل ایس پیز سے کہاگیا ہے کہ خود روزانہ کی بنیاد پر چینی و غیر ملکیوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیں و سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔ ہدایات و سیکورٹی انتظامات پر عمل درآمد اشد ضروری ہے غفلت برتنے پر متعلقہ آفیسر خود زمہ دار ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔