- کراچی: تیز آندھی کے باعث تاجر یونین کا صدر چھت سے گر کر جاں بحق
- معاشی بہتری کے ساتھ گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ
- جنسی اسکینڈل؛ ترکیہ کی خاتون فٹ بال ریفری اور سینیئر عہدیدار معطل
- یکم نومبرکے بعد نان فائلرز کے خلاف کارروائیاں شروع ہوں گی، ایف بی آر
- سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت 25 تاریخ کے بعد بھی جاری رہ سکتی ہے، شیری رحمان
- صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
- زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
- ایئر پورٹ آﺅٹ سورسنگ، وزیراعظم کا بولی دہندہ کی شکایت پر نوٹس
- افغانستان پوری دنیا کے دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا
- مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا 5 آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنے کا خیرمقدم
- اسرائیلی فوج کی اسکول پر بمباری؛ 28 فلسطینی شہید اور 54 زخمی
- گوگل نے تصویر بنانے کے لیے جدید اے آئی ٹول متعارف کرا دیا
- امن کے لیے ہم نے اپنی سیاست قربان کرکے جانوں کے نذرانے دیے ہیں، ایمل ولی خان
- انٹربینک میں ڈالر کی پیش قدمی جاری، اوپن مارکیٹ میں قدر گرگئی
- انجمن تاجران کی ایس سی او کانفرنس میں سیکیورٹی انتظامات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی
- پنجاب کے 8 شہروں پر فوری طور پر دفعہ 144 نافذ
- آرٹیکل 63 اے پر نظرثانی کی 27ماہ بعد سماعت ہوئی جلد بازی کا الزام غلط ہے، تحریری فیصلہ
- کراچی میں جراثیم کش اسپرے نہ ہونے سے شہری مختلف امراض میں مبتلا، وبا پھوٹنے کا خدشہ
- بھارتی تاجروں کی پہلی بار ٹریلین ڈالرز کی تاریخی کمائی؛ گوتم اڈانی اوّل نمبر پر
- چینی وزیراعظم کے دورۂ پاکستان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور
اسرائیلی فوج کا لبنان پر فضائی حملہ؛ 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق
بیروت: اسرائیلی فوج کے طیاروں نے لبنان کے رہائشی علاقوں میں آج بھی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فضائیہ نے ایک رہائشی علاقے پر بمباری کی جس میں طبی امداد کی فراہمی میں مصروف ہیلتھ ورکر بھی زد میں آگئے۔
اسرائیلی فوج کی بمباری میں 5 طبی کارکنان جاں بحق اور 12 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 5 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : لبنان میں حزب اللہ کیساتھ دوبدو جھڑپ میں اسرائیلی فوجی مارا گیا، دوسرا زخمی
ڈبلیو ایچ او، اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں معصوم شہریوں کے ساتھ ساتھ ریسکیو کاموں میں مشغول افراد کو نشانہ بنایا جانا افسوسناک ہے۔
جنوبی لبنان کے علاقے میں ہی حزب اللہ کے ساتھ دوبدو جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا جب کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ کے 2 کمانڈرز بھی شہید ہوئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔