- کراچی: تیز آندھی کے باعث تاجر یونین کا صدر چھت سے گر کر جاں بحق
- معاشی بہتری کے ساتھ گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ
- جنسی اسکینڈل؛ ترکیہ کی خاتون فٹ بال ریفری اور سینیئر عہدیدار معطل
- یکم نومبرکے بعد نان فائلرز کے خلاف کارروائیاں شروع ہوں گی، ایف بی آر
- سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت 25 تاریخ کے بعد بھی جاری رہ سکتی ہے، شیری رحمان
- صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
- زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
- ایئر پورٹ آﺅٹ سورسنگ، وزیراعظم کا بولی دہندہ کی شکایت پر نوٹس
- افغانستان پوری دنیا کے دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا
- مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا 5 آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنے کا خیرمقدم
- اسرائیلی فوج کی اسکول پر بمباری؛ 28 فلسطینی شہید اور 54 زخمی
- گوگل نے تصویر بنانے کے لیے جدید اے آئی ٹول متعارف کرا دیا
- امن کے لیے ہم نے اپنی سیاست قربان کرکے جانوں کے نذرانے دیے ہیں، ایمل ولی خان
- انٹربینک میں ڈالر کی پیش قدمی جاری، اوپن مارکیٹ میں قدر گرگئی
- انجمن تاجران کی ایس سی او کانفرنس میں سیکیورٹی انتظامات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی
- پنجاب کے 8 شہروں پر فوری طور پر دفعہ 144 نافذ
- آرٹیکل 63 اے پر نظرثانی کی 27ماہ بعد سماعت ہوئی جلد بازی کا الزام غلط ہے، تحریری فیصلہ
- کراچی میں جراثیم کش اسپرے نہ ہونے سے شہری مختلف امراض میں مبتلا، وبا پھوٹنے کا خدشہ
- بھارتی تاجروں کی پہلی بار ٹریلین ڈالرز کی تاریخی کمائی؛ گوتم اڈانی اوّل نمبر پر
- چینی وزیراعظم کے دورۂ پاکستان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور
انسداد دہشتگردی عدالت؛ علیمہ اور عظمیٰ خان کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ اور عظمیٰ خان کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو مزید 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
قبل ازیں انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ خان، عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے عظمیٰ اور علیمہ خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔
وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان کے خلاف سیاسی نوعیت کے کیسز ہیں۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ سیاسی انتقامی کارروائی کی دونوں اطراف سے مذمت کرنی چاہیے، میں سیاسی انتقامی کارروائی کے بالکل خلاف ہوں، ملک کے لیے ساتھ چلیں، ملک کے بارے میں سوچیں۔
پراسیکیوٹرراجانوید نے علیمہ و عظمیٰ خان کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ شریک ملزم عدنان نے بیان دیا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان نے دھماکہ خیز مواد فراہم کیا، دونوں نے ڈی چوک پہنچ کر پارلیمنٹ پر بارودی مواد استعمال کرنا تھا، انہوں نے ریاست مخالف منصوبہ بندی کی اور بارودی مواد کارکنان کو مہیا کیا۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان کو موقع سے گرفتار نہیں کیاگیا وہ وقوعہ میں ملوث نہیں۔
علیمہ خان روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ آپ کی عدالت میں کئی بار آئی ہوں۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ جی، آپ سائیکل والی درخواست لے کر آئی تھیں،آپ نے ہمیں ڈربے میں بند کردیاتھا۔ اس جملے پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
جج نے کہا کہ جیل میں دیوار تڑوائی، سائیکل بھی لے کر دیا، مجھے تو آپ بانی پی ٹی آئی سے زیادہ توانا لگتی ہیں۔
علیمہ خان نے بتایا کہ یہ لوگ مجھ سے موبائل مانگ رہے ہیں، پاسورڈ کھولنا ہے،میں پاسورڈ نہیں کھول رہی، فون پولیس کے پاس ہے۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے علیمہ خان سے کہا کہ فون کا پاسورڈ ہی کھولنا ہے تو کھولیں اور جان چھڑائیں۔
عدالت نے علیمہ اور عظمیٰ خان کا مزید 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔