چینی وزیراعظم کے دورۂ پاکستان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2024
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

  اسلام آباد: حکومت نے چینی وزیراعظم کے دورۂ پاکستان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا، مشترکہ اجلاس 14 اکتوبر شام کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشترکہ اجلاس کے سبب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا دورہ سوئزرلینڈ  ملتوی کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی پی یو کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ہے، انہیں سویزرلینڈ میں انٹر پارلیمنٹرین یونین  (آئی پی یو ) کانفرنس میں شرکت کرنا تھی، اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان میں مصروفیت کے سبب اب آئی پی یو کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

آئی پی یو کانفرنس 13 سے 17 اکتوبر تک جنیوا میں منعقد ہو رہی ہے۔ پُرامن اور پائیدار مستقبل کیلئے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بروکار لانا آئی پی یو کانفرنس کا ایجنڈا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔