گورنر پنجاب کا نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ پر اظہار تشویش

سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت


افضال طالب October 14, 2024
فوٹو فائل

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گورنر نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ اس گھناونے فعل میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔

دریں اثنا ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے مبینہ واقعہ کے مقام کالج بیسمنٹ کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جسے چیک کیا جارہا ہے، فوٹیج کی مدد سے واقعہ کے حقائق سامنے آئیں گے جس سے سب کو مطلع کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔