اے این ایف کی 4مختلف کارروائیاں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

اے این ایف نے 4ملزمان کو گرفتار کرکے 259.117 کلو گرام منشیات برآمد کی


Web Desk October 15, 2024
(فوٹو: فائل)

اے این ایف نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 259.117 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق سپر ہائی وے کراچی میں ملزم سے 1.2 کلو چرس اور 165 گرام آئس برآمد ہوئی، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

گوادر میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 252 کلو چرس اور کورنگی کراچی میں ملزم سے 502 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ لاہور میں انارکلی بازار سے 4 کلو افیون اور 1.250 کلو نشہ آور گولیاں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔