اے این ایف کا تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

9 ملزمان کو گرفتار کرکے اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں، اے این ایف


ویب ڈیسک October 16, 2024
ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا:فوٹو:فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی اور منشیات اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق 11 مختلف کارروائیوں میں 9 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 212 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئیں۔

شکار پور سکھر میں یونیورسٹی کے قریب سے 141.6 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 100 گرام چرس اور 35 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ اے این ایف کی دیگر کارروائیوں میں سکھر میں کوریئر آفس میں 3 پارسلز سے 42 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی میں دبئی جانے والے 2 مسافروں سے 2.450 کلو آئس برآمد کی گئی جبکہ سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے 28 آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ قصور میں مسجد کے قریب سے

20 کلو سے زائد آئس برآمد کی گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں 2 گرفتار ملزمان سے 5 کلو افیون برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں