آئینی ترامیم پی ٹی آئی کے 3ارکان قومی اسمبلی کے غائب ہونے کا انکشاف

پی ٹی اے آزاد اراکین کی جانب سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیے جانے کا امکان ہے


ویب ڈیسک October 20, 2024
فائل فوٹو

آئینی ترامیم کا معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین اراکین قومی اسمبلی کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق این اے 59 سے آزاد امیدوار اورنگزیب کھچی اور ساہیوال سے جیتنے والے آزاد امیدوار عثمان علی سے پی ٹی آئی کی قیادت کا رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہور قریشی پی ٹی آئی قیادت کو ٹال مٹول کرنے لگے، ظہور قریشی ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ملک سے باہر ہوں جبکہ وہ ملک میں ہی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم کا حصہ نہ بننے اور ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان

پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کی جانب سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کو متنازع اور غیر شفاف قرار دیتے ہوئے اس کا حصہ نہ بننے اور ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں