پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی حسن مرتضیٰ

پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب میں چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری پر کیک کاٹا گیا اور جیالوں نے جشن منایا


Numainda Express October 22, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور اداروں کی مظبوطی ہوگی، سپریم کورٹ میں زیرِ التوا کیسز پر فیصلے ہوں گے، پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو بھی مشاورت میں شامل کرنے کی کوشش کی مگر وہ ترمیم پر کریمنل کیسز کا این آر او مانگ رہے تھے۔

پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب میں چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری پر کیک کاٹا گیا اور جیالوں نے جشن منایا، سید حسن مرتضیٰ نے کہا تحریک انصاف نے اس سارے معاملے میں منافقین کردار ادا کیا ان کی خواہش ہے کہ ملک میں افراتفری رہے، یہ آئینی ترمیم کی آڑ میں بانی پی ٹی آئی کے کریمنل کیسز پر این آر او چاہیتے تھے۔

آئینی ترمیم کے مسودے پر جھوٹا پروپیگینڈا کیا جاتا تھا حکومت کی اتحادی جماعتوں نے مشاورت سے آئینی ترمیم کو منظور کیا اور جلد ملک میں معشت سمیت دیگر مسائل حل ہو نگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔