ایک شخص نے اپنے خاندان کا نام لے کر آئین تباہ کردیا سلمان راجا

2010ء کے بعد آزاد خیال ججوں نے جو سفر شروع کیا ، اسے آئینی ترمیم کے ذریعے ختم کردیا گیا


Numainda Express October 22, 2024
(فوٹو: فائل)

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ایک شخص نے آئین بنانے والے اپنے خاندان کا نام لے کر نظام اور آئین تباہ کر دیا۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پاکستان بدل گیا،اسے کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے نمٹنے کا واحد حل تمام طبقات کی جانب سے مزاحمت ہوگی، 2010ء کے بعد آزاد خیال ججوں نے جو سفر شروع کیا ، اسے آئینی ترمیم کے ذریعے ختم کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔