راولپنڈی میں نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

نوجوان گزشتہ روز گھر سے اپنے ریسٹورنٹ کے لیے نکلا اور لاپتا ہوگیا، پولیس


ویب ڈیسک October 22, 2024
فوٹو- فائل

RAWALPINDI:

تھانہ کورال کی حدود گلبرگ گرین سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں نوجوان گزشتہ روز گھر سے اپنے ریسٹورنٹ کے لیے نکلا اور لاپتا ہوگیا، آج گلبرگ گرین میں زیر تعمیر مکان سے لاش برآمد ہوئی۔

مقتول کی شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز منتقل کر دی گئی۔

ورثاء نے پولیس کو بیان دیا کہ مقتول عبدالماجد راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں گھر سے نکلا تو اس کا موبائل فون بند ہو گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

پاکستان