چیف جسٹس کا مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف اختلافی نوٹ، جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کا بھی تذکرہ

چیف جسٹس نے اپنے اختلافی نوٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کے جنرل قمر جاوید باجوہ کے فیصلے کا تذکرہ بھی کیا


ویب ڈیسک October 22, 2024

ISLAMABAD:

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف اختلافی نوٹ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری ہونے والے اختلافی نوٹ میں چیف جسٹس نے لکھا کہ جسٹس منصور علی شاہ کا فیصلہ ہے کہ عدالتی کو سیاست پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : جسٹس جمال مندوخیل کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر اختلافی نوٹ جاری

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اختلافی نوٹ میں جنرل قمر جاوید باجوہ توسیع کیس کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا اور لکھا کہ اس وقت کے وزیر اعظم اور وزرا چاہتے تھے جنرل باجوہ بطور آرمی چیف ذمہ داریاں جاری رکھیں۔

اختلافی نوٹ میں چیف جسٹس نے لکھا کہ جسٹس منصور علی شاہ نے جنرل باجوہ کی توسیع کیلئے چھ ماہ میں قانون سازی کا فیصلہ تحریر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔