زیتون کے پتوں کا عرق ذیابیطس مریضوں کیلئے فائدہ مند

زیتون کے پتوں کا عرق جسم میں بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے، تحقیق


ویب ڈیسک October 22, 2024

زیتون کے پتوں کا عرق ممکنہ طور پر ٹائپ ٹو ذیابیطس کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق زیتون کے پتوں کا عرق جسم میں بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

پروفیسر عبد الرحیم کوکیگیٹ کی زیر نگرانی یہ مطالعہ گزشتہ ماہ امریکن جرنل آف پلانٹ سائنسز میں شائع ہوا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیتون کے پتوں میں اینٹی ہائپر ٹینشن، اینٹی مائکروبیل اور اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں اور ان کے اینٹی ہائپرگلیسیمک فوائد ذیابیطس کے مریضوں کیلئے زیادہ موثر ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔