کراچی؛ نویں جماعت کے طالبعلم نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کر لی

طالبعلم رافع کی امتحانی فیس بھی جمع نہیں کی جا سکی اور چند ماہ سے فلیٹ کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا گیا تھا


اسٹاف رپورٹر October 22, 2024

کراچی:

شریف آباد میں نویں جماعت کے طالبعلم نے مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

اس حوالے سے ہیڈ محرر شریف آباد اے ایس آئی عمران لودھی نے بتایا کہ شریف آباد کے علاقے لیاقت آباد الاقصیٰ مسجد کے قریب فلیٹ سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 17 سالہ رافع کے نام سے کی گئی۔

متوفی کا والد محمکہ تعلیم میں ملازمت کرتا ہے جبکہ والد اور والدہ کے درمیان کچھ عرصہ قبل علیحدگی ہوگئی تھی ، رافع نویں جماعت کا طلبعلم اور اپنے والد کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ باپ اور بیٹا گزشتہ ڈیڑھ سال سے کرایے کے فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں اور مکینوں نے بتایا ہے کہ تنخواہ نہ ملنے پر ان کے مالی حالات ٹھیک نہیں تھے جس کی وجہ سے نویں جماعت میں زیر تعلیم رافع کی امتحانی فیس بھی جمع نہیں کی جا سکی جبکہ چند ماہ سے فلیٹ کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا گیا تھا۔

اسی مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر رافع نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی تاہم اس حوالے سے پولیس واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔