کراچی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل

کراچی میں موبائل فون سروس 12 بجے تک بحال کردی جائے گی، ہائیکورٹ


ویب ڈیسک November 16, 2012
کراچی میں موبائل فون سروس 12 بجے تک بحال کردی جائے گی، ہائیکورٹ فوٹو: فائل

کراچی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی۔

گذشتہ روز وزیر داخلہ رحمان ملک کے بیان کے بعد وفاقی حکومت نے موبائل فون سروس معطل کرنے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد کراچی اور کوئٹہ شہر میں آج صبح 10 سے شام 6 بجے تک موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رحمان ملک نے کل اسلام آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی اورکوئٹہ میں آج موٹرسائیکل چلانے پر بھی پابندی لگادی تھی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے رحمان ملک کے اس فیصلے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کراچی میں موٹرسائیکل چلانے کی پابندی کے فیصلے کومعطل کردیا تھا۔

رحمان ملک کے فیصلے کے مطابق کوئٹہ میں آج موٹرسائیکل چلانے پرپابندی ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، پابندی کی خلاف ورزی کرنے پرپولیس اورایف سی نے کئی موٹرسائیکلیں تحویل میں لےلیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں