پنجاب حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی پروگرام پرعمل پیرا ہے شہبازشریف

لیپ ٹاپ، انٹرن شپ پروگرام، خود روزگار، گرین ٹریکٹرز اور دیگر پروگرام آئندہ بھی جاری رہیں گے، شہباز شریف


ویب ڈیسک December 07, 2012
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان ملک اور قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں. فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کےلئے انقلابی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

لاہورمیں مختلف اضلاع کےارکان اسمبلی سے گفتگو کرتےہوئےانہوں نے کہا کہ نوجوان ملک اور قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں اورلیپ ٹاپ، انٹرن شپ پروگرام، خود روزگار، گرین ٹریکٹرز اور دیگر پروگرام آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

شہباز شریف سےمسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سینئررہنما امیر مقام نے بھی ملاقات کی اور ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں