لاہور بھارت کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

دونوں کپتانوں مصباح الحق اور محمد حفیظ سمیت 7 کھلاڑیوں نے پہلے سیشن میں رپورٹ نہیں کی


ویب ڈیسک December 14, 2012
بھارت جانے والی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کی ٹیموں کے دوسرے کھلاڑیوں نے آج صبح کوچ واٹمور کی نگرانی میں جم ٹریننگ کی فوٹو: فائل

بھارت کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں کپتانوں مصباح الحق اور محمد حفیظ سمیت 7 کھلاڑیوں نے پہلے سیشن میں رپورٹ نہیں کی ، ان میں شاہد آفریدی ، یونس خان ، شعیب ملک ، انور علی اور سعید اجمل شامل ہیں.

واضح رہے سعید اجمل آسٹریلیا سے پاکستان پہنچ چکے ہیں ، بدھ کو اسلام آباد سے فیصل آباد جاتے ہوئے ان کی کار کا ٹائر پھٹ گیا تھا لیکن اسپنر اور ان کا بھائی مکمل طور پر محفوظ رہے ۔

بھارت جانے والی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کی ٹیموں کے دوسرے کھلاڑیوں نے آج صبح کوچ واٹمور کی نگرانی میں جم ٹریننگ کی جبکہ شام کو موسم بہتر ہونے پر قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کی جائے گی تاہم سابق کپتان انضمام الحق بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر موجود ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں