مشیر وزیراعلیٰ تاج حیدر کی سرکاری کارچوری کرلی گئی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کی سرکاری کار ملزمان ان کے گھر کے باہر سے چوری کر کے لے گئے۔


Staff Reporter December 17, 2012
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کی سرکاری کار ملزمان ان کے گھر کے باہر سے چوری کر کے لے گئے۔ فوٹو: فائل

ڈیفنس کے رہائشی وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کی سرکاری کار ملزمان ان کے گھر کے باہر سے چوری کر کے لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے بلاک4کمرشل اسٹریٹ نمبر10پر واقع رہائشی عمارت میں فلیٹ نمبرC/90 کے رہائشی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل تاج حیدر کی ان کے گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان سرکاری کار نمبرGS-6724 چوری کر کے لے گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر تاج حیدر نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہفتے کی شب ساڑھے10گھر آئے تھے عمارت کے باہر کمرشل ایریا میں جہاں علاقے کے دیگر گاڑیاں بھی کھڑی ہوتی ہیں اپنی گاڑی کھڑی کر دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔