- لاہور: ایف آئی اے کی انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار
- ایک واقعے کی ایک سے زائد ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم
- اے این ایف کی کارروائیاں، 111 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد
- ن لیگ اور اتحادی آپس میں نورا کشتی سے ملک تباہ کر رہے ہیں، حافظ نعیم
- اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمی
- چیئرپرسن وقار نسواں کمیشن کا لڑکیوں کی تعلیم مخالف وڈیو کا نوٹس
- کراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندی
- افغانستان سے متعلق دوحہ مذاکرات کل سے ہونگے، پاکستانی وفد شرکت کرے گا
- 11 ارکان پنجاب اسمبلی کی معطلی پر اپوزیشن کا اسمبلی گیٹ پر دھرنا، اپنی اسمبلی لگالی
- موبائل ڈیٹا کی عدم فراہمی؛ دہشت گردی کے متعدد کیسز التوا کا شکار
- خواتین کو وراثت میں حصہ نہ دینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، چیف جسٹس
- سرحد پار حملے کی صورت میں نتائج کا ذمہ دار پاکستان ہو گا، افغانستان
- عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فاروڈ بلاک والے اراکین کے نام مانگ لیے
- پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے کیس میں لارجر بینچ بنانے کی درخواست
- آئی ایم ایف کا 10 جولائی سے قبل بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ
- رواں مالی سال وفاق نے سندھ میں جاری 16 منصوبوں کیلیے کوئی رقم جاری نہیں کی
- دہشتگردی کی مد میں 590 ارب دینے کا وزیراعظم کا بیان جھوٹ ہے، مشیر اطلاعات پختونخوا
- ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال6ہزار70میگاواٹ تک پہنچ گیا
- ایران کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج، سعید جلیلی کو برتری حاصل
- پوری دنیا انتخابات پر معترض ہے، پی ٹی آئی کو اسکا مینڈیٹ واپس ملنا چاہیے، عمر ایوب
چین نے پاکستان سے تعلقات اور وزیراعظم کے دورے پر پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
اسلام آباد: ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے جو دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے اس دورے نے بہت سی راہیں پیدا کی ہیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی جو دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔