- پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا
- پنجاب اسمبلی میں 11 کھرب 94 ارب سے زائد کے مطالبات زرپرمشتمل ضمنی بجٹ منظور
- ٹی 20 فائنل؛ بھارت کا 177 رنز کا ہدف، جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری
- کراچی میں پولیس بھی غیر محفوظ، ملزمان نے سب انسپکٹر سے گاڑی چھین لی
- وزیراعظم کا پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل فوری شروع کرنے کا حکم
- حمزہ خان نے انڈر 19 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
- پنجاب اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
- لیبیا کشتی حادثہ: دو انسانی اسمگلروں کو 17، 17 سال قید
- قومی اقتصادی کونسل نے 19 منصوبوں کی منظوری دے دی
- جائیداد کی منتقلی پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد، یکم جولائی سے وصولی ہوگی
- کینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردی
- پودوں پر مبنی گوشت کی متبادل غذائیں قلبی صحت کے لیے مفید
- واٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
- سوشل میڈیا پر منگیتر کو ہراساں کرنے والا ملزم اور اس کا بھائی گرفتار
- سنی اتحاد کونسل کیس: الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو بنیادی حق سے محروم کیا، جسٹس اطہر من اللہ
- کراچی میں گرمی 48 ڈگری محسوس، کل سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان
- ٹی 20 فائنل: بارش کے باعث میچ منسوخ ہوا تو کون چیمپئن بنے گا؟
- سندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدم
- لاہور: ایف آئی اے کی انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار
- ایک واقعے کی ایک سے زائد ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم
سوناکشی سنہا کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مایوں کی تاریخ سامنے آگئی
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے دیرینہ دوست ظہیر اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہونے والا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی مایوں کی تقریب 20 جون کو اداکارہ کے نئے گھر میں منعقد ہوگی جوکہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ہے، تقریب میں اس جوڑے کے چند قریبی دوست اور خاندان کے لوگ شرکت کریں گے جن کی کُل تعداد تقریباََ 50 ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوناکشی سنہا نے اپنے والدین کا گھر چھوڑنے کے بعد اپنا نیا خریدا ہے اور وہ اسی گھر میں اپنی شادی کی تقریبات کا انعقاد کرنا چاہتی تھیں۔
سوناکشی نے اپنی مایوں کی تقریب کے لیے روایتی پیلے رنگ کی سجاوٹ اور ملبوسات سے گریز کرتے ہوئے کسی خاص تھیم کا انتخاب کیا ہے جبکہ وہ شادی کے بعد اپنے دوستوں کے لیے شاندار استقبالیہ بھی رکھیں گی۔
مزید پڑھیں: ہنی سنگھ نے بھی سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی تصدیق کردی
اس سے قبل سوناکشی نے انسٹاگرام پر اپنی بیچلورٹی پارٹی کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں اُن کے ہمراہ اداکارہ ہما قریشی اور ظہیر کی بہن صنم بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ سوناکشی سنہا اور اُن کے دیرینہ دوست و اداکار ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو شادی کررہے ہیں۔
اس جوڑے کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ بھی لیک ہوگیا ہے جس میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو اپنے خاندان والوں اور دوستوں کو شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔
دعوت نامے کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔