نیپرا کا آئیسکو کو شوکاز نوٹس، 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

  اسلام آباد: نیپرا نے آئیکسو کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ارتھنگ پر محکمے کو 1 کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔

نیپرا نے آئیسکو کو جرمانہ کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق آئیسکو نے شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ اتھارٹی نے آئیسکو کو 15 روز میں جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

آئیسکو نیپرا کے قوانین پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہا جبکہ آئیسکو اپنے علاقوں میں ارتھنگ کے مناسب انتظامات میں بھی ناکام رہا۔

نیپرا نے آئیسکو کو تین ماہ میں پولز کی ارتھنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں مزید کارروائی بڑھ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے ارتھنگ کے معاملے پر آئیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔