روس نے پاکستانی ٹیم کیساتھ مجوزہ فٹبال میچ منسوخ کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2024
بین الاقوامی فٹبال ونڈو کے تحت یہ میچ 11 تاریخ کو کھیلا جانا تھا (فوٹو: فائل)

بین الاقوامی فٹبال ونڈو کے تحت یہ میچ 11 تاریخ کو کھیلا جانا تھا (فوٹو: فائل)

روس نے پاکستانی ٹیم کیساتھ مجوزہ فٹبال میچ منسوخ کردیا، یہ میچ اکتوبر کے دوران بین الاقوامی فٹبال ونڈو میں 11 تاریخ کو کھیلا جانا تھا۔

روسی فٹبال یونین نے میچ کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات اور وقت کی کمی کے باعث یہ میچ منعقد نہیں کیا جاسکتا۔

قبل ازیں پاکستان فٹبال فیڈریشن پہلے ہی وقت کی کمی کے باعث میچ سے معذرت کر چکی تھی تاہم پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اپنی طرف سے ایک ٹیم روس بھیجنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے روس کیخلاف دوستانہ میچ کیلئے منصوبہ بنالیا

 

اسپورٹس بورڈ نے اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی اور اس ٹیم کے سفری انتظامات بھی مکمل کرلیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟

 

ٹیم کو پاکستان کی قومی ٹیم کا درجہ حاصل نہیں تھا کیونکہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اس ٹیم کو منظوری نہیں دی تھی۔

ذرائع کے مطابق روسی فٹبال حکام نے آج دوپہر میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو اس بارے میں مطلع کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔