کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی کیساتھ بارش اور ژالہ باری

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ بارش ہوئی جس سے موسم خوش گوار ہوگیا، گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سپر ہائی وے، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، گڈاپ ٹاؤن، ملیر، نارتھ کراچی، گلشن معمار اور گلستان جوہر میں بارش ہوئی۔ گلشن اقبال، شارع فیصل، ایکسپریس وے اور قیوم آباد پر گرد آلود ہوائیں چلیں۔

بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں 150 سے زائد فیڈرز متاثر ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ، اسکیم 33، نارتھ کراچی، نیوکراچی، ملیر، ماڈل کالونی، گلشن حدید اور احسن آباد سمیت دیگر علاقے متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں؛ محکمہ موسمیات نے بحریہ ٹاؤن میں بارش کوناپنے کے 5 رین گیجزنصب کردیے

محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جمعے اور ہفتے کو 40 ڈگری ریکارڈ ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

کراچی کا موسم اگلے 4 تا 5 روز کے دوران گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شدید گرمی کے بعد شہر کے مضافاتی علاقوں ملیر، موٹروے ایم 9 اور اطراف میں بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔