- کراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 8 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ محمد نبی نے "ناپسندیدہ ریکارڈ" اپنے نام کرلیا
- عدت میں نکاح کیس؛ سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
- کراچی میں کل گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان
- ملیر سٹی میں گھر سے دو ضعیف العمر خواتین کی لاشیں برآمد
- کم وقت میں پانی کی پستول سے 10 سوڈا کین گِرانے ریکارڈ
- طویل مدتی تنہائی فالج کے خطرات کو بڑھا سکتی ہے، تحقیق
- گوگل پر سرچ نتائج میں کونسی نئی تبدیلی لائی جانے والی ہے؟
- سکھ شہری کوامریکا میں قتل کرنے کی سازش پر بھارت سے جواب طلب
- سیمی فائنل میں شکست کے ساتھ افغان ٹیم کے نام منفی ریکارڈ بھی درج ہوگیا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ جنوبی افریقا پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا
- یورو کپ 2024، جارجیا نے پرتگال کو ہرا کر سب کو حیران کردیا
- بولیویا، عوام کی مداخلت کے بعد فوجی بغاوت ناکام، بغاوت کے رہنما جنرل گرفتار
- بھارتی ریاست منی پور زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی
- ’ریفارم یو کے‘ پارٹی کے انتخابی امیدوار کی ہرزہ سرائی، تارکین وطن کو قتل کرنے کی دھمکی
- ناقص کارکردگی کے باوجود کرکٹرز کی جیبیں مزید بھر گئیں
- آم کے طبی فوائد
- آنکھوں کی حفاظت کے لیے ضروری تدابیر
- ملٹی پل اسکلروسیس، ایک اعصابی بیماری
- جرمنی میں 95 سالہ "نازی دادی" کو ہولوکاسٹ سے انکار پر 16 ماہ قید
ناسا کی مصنوعی ستارہ خلاء میں بھیجنے کی تیاری
![](https://c.express.pk/2024/06/2654123-star-1718816165-476-640x480.jpg)
واشنگٹن: امریکی خلائی ادارہ ناسا متعدد یونیورسٹی اور اداروں کے اشتراک سے ایک مصنوعی ستارہ خلاء میں لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
جوتے کے ڈبے کے برابر لینڈولٹ نامی یہ اسپیس مشن 2029 میں زمین سے 35 ہزار 785 کلومیٹر فاصلے پر بھیجا جائے گا جو زمین کے گرد گھومے گا۔
آٹھ لیزر کا حامل یہ مصنوعی ستارہ محدود مقدار میں شعاعیں خارج کرے گا جس کی چمک کا موازنہ سائنس دان اصلی ستاروں کی چمک سے کریں گے اور خلائی اجرام کی چمک کے متعلق مزید بہتر کیٹلاگ تشکیل دیں گے۔
یہ کیٹلاگ زمین پر موجود ٹیلی اسکوپ کی کارکردگی کو ستاروں کی روشنی کی پیمائش، ہماری کہکشاں اور اس سے باہر موجود اجرام، ستاروں کی ارتقاء، ڈارک انرجی، کائنات کے پھیلاؤ اور زندگی کے اثرات رکھنے والے ایگزو پلینٹ کا فہم بہتر بنانے میں مدد دے سکے گا۔
1 کروڑ 95 لاکھ ڈالر مالیت کے اس مصنوعی ستارے کا سائز ایک جوتے کے ڈبے کے برابر ہے اور اس کو ٹیلی اسکوپ سے آسانی کے ساتھ دیکھا جا سکے گا۔ مشن کے متعلق یہ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ممکنہ طور پر علم فلکیات پر واضح اثرات ڈالے گا۔
مشن کا گراؤنڈ سینٹر امریکی ریاست ورجینیا میں قائم جورج میسن یونیورسٹی میں بنایا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔