- پاکستانی کرکٹرز اور بیگمات کا ’’دم چھلا‘‘
- غیر ملکیوں کو پاسپورٹ دینے پر سپرنٹنڈنٹ پاسپورٹ آفس، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار
- کراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 8 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ محمد نبی نے "ناپسندیدہ ریکارڈ" اپنے نام کرلیا
- عدت میں نکاح کیس؛ سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
- کراچی میں کل گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان
- ملیر سٹی میں گھر سے دو ضعیف العمر خواتین کی لاشیں برآمد
- کم وقت میں پانی کی پستول سے 10 سوڈا کین گِرانے ریکارڈ
- طویل مدتی تنہائی فالج کے خطرات کو بڑھا سکتی ہے، تحقیق
- گوگل پر سرچ نتائج میں کونسی نئی تبدیلی لائی جانے والی ہے؟
- سکھ شہری کوامریکا میں قتل کرنے کی سازش پر بھارت سے جواب طلب
- سیمی فائنل میں شکست کے ساتھ افغان ٹیم کے نام منفی ریکارڈ بھی درج ہوگیا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ جنوبی افریقا پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا
- یورو کپ 2024، جارجیا نے پرتگال کو ہرا کر سب کو حیران کردیا
- بولیویا، عوام کی مداخلت کے بعد فوجی بغاوت ناکام، بغاوت کے رہنما جنرل گرفتار
- بھارتی ریاست منی پور زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی
- ’ریفارم یو کے‘ پارٹی کے انتخابی امیدوار کی ہرزہ سرائی، تارکین وطن کو قتل کرنے کی دھمکی
- ناقص کارکردگی کے باوجود کرکٹرز کی جیبیں مزید بھر گئیں
- آم کے طبی فوائد
- آنکھوں کی حفاظت کے لیے ضروری تدابیر
پنجاب؛ اضافی وصول کردہ کرائے کی 14لاکھ سے زائد کی رقم مسافروں کو واپس
![مجموعی طور پر 14 لاکھ 67 ہزار 921 روپے کی رقم سواریوں کو واپس کی گئی۔ فائل فوٹو](https://c.express.pk/2024/06/2654305-intercitytransportx-1718865257-776-640x480.jpg)
مجموعی طور پر 14 لاکھ 67 ہزار 921 روپے کی رقم سواریوں کو واپس کی گئی۔ فائل فوٹو
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے پورے صوبے میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار اضافی وصول کردہ کرائے کی رقم سواریوں کو واپس کروا دی۔
مجموعی طور پر 14 لاکھ 67 ہزار 921 روپے کی رقم سواریوں کو واپس کی گئی، کرائے کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافروں نے خوشگوار حیرت کی۔
مسافروں نے حیرانی اور پریشانی میں سوال کیا کہ پیسے کیوں واپس کر رہے ہیں؟ جس پر ڈپٹی کمشنرز اور پولیس عملے نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر اتنا ہی کرایہ دینا ہے جتنا حکومت نے مقرر کیا ہے۔
سرکاری ریٹ سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 27 لاکھ 84 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
گرینڈ آپریشن کے پہلے دن 3 ہزار 220 گاڑیوں میں ریٹ چیک کیے گئے، خلاف ورزی پر 1448 گاڑیوں کے چالان اور 354 گاڑیاں بند کر دی گئیں جبکہ مقررہ نرخ سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف 9 مقدمات بھی درج کیے گئے۔
رقم واپس ملنے پر کئی بزرگ خواتین نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دعائیں دیں۔
اٹک، راولپنڈی، مری، چکوال، جہلم، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، چنیوٹ، فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں جانچ پڑتال کی گئی۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، لیہ، بہاولپور، مظفرگڑھ، راجن پور میں بھی مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں اور روٹس پر چیکنگ کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔