اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 78 ہزار کی سطح عبور کرگیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 20 جون 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر ریکارڈ ساز تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، اس دوران انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

ملک میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن کے آغاز ہی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1465 پوائنٹس کے بڑے اضافے سے 78100 کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ عیدکی تعطیلات سے پہلے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آخری روز (جمعہ کو) پی ایس ایکس میں انڈیکس 77 ہزار کی سطح عبور کر چکا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔