رؤف حسن اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم میں فاصلے بڑھنے لگے

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جون 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری انفارمیشن رؤف حسن اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے پارٹی کے سیکرٹری انفارمیشن رؤف حسن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، جب کہ سوشل میڈیا ٹیم نے رؤف حسن کے اکاؤنٹ کو بھی ری ٹویٹ کرنا بھی کم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک نجی شو میں رؤف حسن نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم پر تنقید کی تھی، جس کے بعد پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے رؤف حسن کے اکاؤنٹ کی ری ٹویٹس کم کر دی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔