- بھارتی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام؛ کپتان روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا
- اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 344 کلو گرام منشیات برآمد ، 3 ملزمان گرفتار
- چینی وزیر داخلہ سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی امور پر گفتگو
- لاپتہ شہری کا اغوا کا مقدمہ 15سال بعد سابق کمانڈنٹ محسود اسکاؤٹس کیخلاف درج
- بھارتی ٹیم کو سہولیات دینے پر مائیکل وان بھی آئی سی سی سے ناراض
- سندھ اسمبلی اجلاس؛ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کیخلاف ایف آئی آر کا مطالبہ
- مطالبات کی منظوری تک پنجاب کے بھٹہ مالکان کا 15جولائی سے بھٹے بند کرنیکا اعلان
- ڈی آئی خان میں 12سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل
- پاکستانی کرکٹرز اور بیگمات کا ’’دم چھلا‘‘
- غیر ملکیوں کو پاسپورٹ دینے پر سپرنٹنڈنٹ پاسپورٹ آفس، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار
- کراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 8 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ محمد نبی نے "ناپسندیدہ ریکارڈ" اپنے نام کرلیا
- عدت میں نکاح کیس؛ سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
- کراچی میں کل گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان
- ملیر سٹی میں گھر سے دو ضعیف العمر خواتین کی لاشیں برآمد
- کم وقت میں پانی کی پستول سے 10 سوڈا کین گِرانے ریکارڈ
- طویل مدتی تنہائی فالج کے خطرات کو بڑھا سکتی ہے، تحقیق
- گوگل پر سرچ نتائج میں کونسی نئی تبدیلی لائی جانے والی ہے؟
- سکھ شہری کوامریکا میں قتل کرنے کی سازش پر بھارت سے جواب طلب
- سیمی فائنل میں شکست کے ساتھ افغان ٹیم کے نام منفی ریکارڈ بھی درج ہوگیا
پشاور ہائی کورٹ کا افغان موسیقاروں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
![افغان موسیقاروں کا کیس یو این ایچ سی آر زیر التوا ہے:فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/06/2654360-peshawarhighcourt-1718878136-171-640x480.jpg)
افغان موسیقاروں کا کیس یو این ایچ سی آر زیر التوا ہے:فوٹو:فائل
پشاور ہائی کورٹ نے سیاسی پناہ کی درخواست پر افغان موسیقاروں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے افغان موسیقاروں کی سیاسی پناہ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک افغان موسیقاروں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس اعجاز انور سے استفسار کیا کہ ان کا کیس کیا ہے یہ کیا کہنا چاہتے ہیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ موسیقار ہیں اور ان کے پاس کوئی دستاویز نہیں ہے۔ استدعا ہے کہ ان کو پاکستان سے نہ نکالا جائے۔
جسٹس وقار احمد نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وفاقی حکومت کو اپروچ کیا ہے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ افغان موسیقاروں نے یو این ایچ سی آر میں درخواست دی ہے وہاں ان کا کیس زیر التوا ہے۔ جب تک ان کے کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا درخواست گزاروں کو یہاں رہنے کی اجازت دی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔