اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک  بدھ 26 جون 2024
اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا:فوٹو:فائل

اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام کو ہوگا۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس اورایتھیلیٹ ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی پر25 لاکھ روپے انعام دینے کی بھی منظوری دی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رواں مالی سال 2023-24 کے پی ایس ڈی پی  کےلئے گوادر میں ترقیاتی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے  اضافی فنڈز فراہم کرنے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے اسکریننگ ٹیسٹ کیلئے این ٹی ایس کو 2 کروڑ 91 لاکھ روپے کی ادائیگیوں کے حوالے سے بھی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔