پاکستان کا افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اہم قدم

ویب ڈیسک  بدھ 26 جون 2024
امارت اسلامی کے رکن کی لاش دریا میں بہہ کر پاکستان پہنچی

امارت اسلامی کے رکن کی لاش دریا میں بہہ کر پاکستان پہنچی

پاکستانی فوج نے دریا میں بہہ کر آنے والے امارات اسلامی کی کے ایک ممبر کی لاش کو طورخم کے راستے واپس بھیج دیا۔

امارت اسلامی کے رکن افغانستان کے علاقے لال پورہ میں دریا میں ڈوب گئے تھے اور لاش بہتے ہوئے پاکستان پہنچی جسے پاک فوج کی فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کے جوانوں نے دریا سے نکالا۔

پاک فوج نے افغان حکام سے رابطہ کیا اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد بصد احترام واپس افغانستان بھیجوا دیا جس پر امارت اسلامی نے پاک فوج کے اعلیٰ کردار اور پیشہ ورانہ دیانت داری کی تعریف کی۔

پاک فوج نے دریا میں ڈوب کر جان بحق ہونے والے امارت اسلامی کے رکن کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا جب کہ ان کے اہل خانہ نے بھی لاش کی حوالگی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔