اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک  بدھ 26 جون 2024
مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا—فوٹو: فائل

مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا—فوٹو: فائل

  کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) میں کاروباری اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس ای-100  انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافے کے ساتھ 78 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہوگئی اور انڈیکس 77 ہزار 900 پوائنٹس سے بڑھ کر78 ہزار 200 وائنٹس پر بند ہوا اور سرمائے میں7 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے دوران انڈیکس ایک موقع پر انڈیکس 78 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا مگر اس سطح پر انڈیکس برقرار نہ رہ سکا اور مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 77900پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوا۔

کاروباری دن کے اختتام پر کے ایس ای-100انڈیکس میں مجموعی طور پر335.07پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 78275.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای-30 انڈیکس 194.33پوائنٹس کے اضافے سے 25187.03 پوائنٹس سے بڑھ کر25381.36پوائنٹس پر جا پہنچا، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 49247.06 پوائنٹس سے بڑھ کر 49314.22 پوائنٹس ہو گیا۔

اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں7 ارب 30کروڑ 18لاکھ 81ہزار920 روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 102کھرب 90 ارب 13کروڑ 88لاکھ 77ہزار 540روپے سے بڑھ کر 102کھرب 97 ارب 44کروڑ 7لاکھ 59ہزار 460 روپے ہو گیا۔

پی ایس ایکس میں بدھ کو 19 ارب روپے مالیت کے 46کروڑ 97 لاکھ 56 ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔