ڈیرہ بگٹی میں بارشوں نے تباہی مچادی، چھتیں اور دیواریں گرنے سے متعدد زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 26 جون 2024
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارشوں نے تباہی مچادی جبکہ چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے بعد پاک فوج،ایف سی اور پی ڈی ایم اے نے علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے جبکہ چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اورپی ڈی ایم اے ہر گھنٹے کی صورتحال کو مانٹیرکررہی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان، خوراک،ادویات اور میڈیکل ٹیمیں روانہ کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔