امیتابھ بچن نے ممبئی میں 60 کروڑ کی تین نئی جائیدادیں خرید لیں

ویب ڈیسک  بدھ 26 جون 2024
فوٹو: بھارتی میڈیا

فوٹو: بھارتی میڈیا

 ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی شہر میں 60 کروڑ مالیت کی تین نئی جائیدادیں خرید لیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکار نے اندھیر ویسٹ میں تین آفس یونٹ حاصل کیے ہیں جس میں تین کار پارکنگ کی جگہیں بھی شامل ہیں۔

اداکار نے گزشتہ برس بھی اسی عمارت میں 29 کروڑ مالیت کے چار یونٹ خریدے تھے۔

ممبئی کا یہ علاقہ متعدد شوبز فنکاروں کی توجہ حاصل کرچکا ہے اور یہاں اجے دیوگن، سارہ علی خان، کارتک آریان اور دیگر کی پراپرٹیز بھی موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔