کراچی: شہری کے قتل میں ملوث ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 27 جون 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: کورنگی میں شہری ذیشان کو مزاحمت پر قتل کرنے کے دوران عوام کے تشدد سے زخمی ہونے والا ڈاکو دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

ایس ایچ او کورنگی رضوان قریشی نے بتایا کہ کورنگی ڈھائی نمبر غریب نواز اسٹاپ کے قریب واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے والے ایک ڈاکو عاصم کو عوام پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا تھا۔

فرار ہونے والے دوسرے ڈکیت نوراللہ کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا جس کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے جو کہ سال 2020 میں کلفٹن پولیس کے ہاتھوں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہری ذیشان جو کہ مزاحمت پر زخمی ہو کر دوران علاج دم توڑ گیا تھا جس کے قتل میں استعمال کیے جانے والا اسلحہ بھی پولیس نے برآمد کرلیا۔

ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے جو کہ 4 روز قبل لانڈھی تھانے کی حدود چھینی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔