- سنی اتحاد کونسل کیس: الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو بنیادی حق سے محروم کیا، جسٹس اطہر من اللہ
- کراچی میں گرمی 48 ڈگری محسوس، کل سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان
- ٹی 20 فائنل؛ بھارت کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری
- ٹی 20 فائنل: بارش کے باعث میچ منسوخ ہوا تو کون چیمپئن بنے گا؟
- سندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدم
- لاہور: ایف آئی اے کی انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار
- ایک واقعے کی ایک سے زائد ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم
- اے این ایف کی کارروائیاں، 111 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد
- ن لیگ اور اتحادی آپس میں نورا کشتی سے ملک تباہ کر رہے ہیں، حافظ نعیم
- اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمی
- چیئرپرسن وقار نسواں کمیشن کا لڑکیوں کی تعلیم مخالف وڈیو کا نوٹس
- کراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندی
- افغانستان سے متعلق دوحہ مذاکرات کل سے ہونگے، پاکستانی وفد شرکت کرے گا
- 11 ارکان پنجاب اسمبلی کی معطلی پر اپوزیشن کا اسمبلی گیٹ پر دھرنا، اپنی اسمبلی لگالی
- موبائل ڈیٹا کی عدم فراہمی؛ دہشت گردی کے متعدد کیسز التوا کا شکار
- خواتین کو وراثت میں حصہ نہ دینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، چیف جسٹس
- سرحد پار حملے کی صورت میں نتائج کا ذمہ دار پاکستان ہو گا، افغانستان
- عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فاروڈ بلاک والے اراکین کے نام مانگ لیے
- پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے کیس میں لارجر بینچ بنانے کی درخواست
- آئی ایم ایف کا 10 جولائی سے قبل بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ
جرمنی میں 95 سالہ "نازی دادی" کو ہولوکاسٹ سے انکار پر 16 ماہ قید
![فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2657816-nazigrandma-1719432785-581-640x480.jpg)
فوٹو: فائل
ہیمبرگ: جرمنی میں “نازی دادی” کے نام سے مشہور 95 سالہ خاتون کو ہولوکاسٹ سے انکار پر مزید 16 ماہ کی سزا سنادی گئی۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 95 سالہ ارسولا ہیوربیک کو بدھ کو تازہ ترین مقدمے میں 16 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ارسولا ہیوربیک اس سے قبل بھی کئی بار نازی نسل کشی سے انکار کرنے کے مختلف مقدمات میں جیل کی سزائیں کاٹ چکی ہیں۔
عدالتی ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ خاتون نے تازہ مقدمے کی سماعت کے دوران بھی کئی بار ہولوکاسٹ پر اپنے ریمارکس کو دہرایا۔ خاتون کے حامیوں نے بدھ کو کئی بار عدالتی کارروائی میں خلل ڈالنے کی بھی کوشش کی۔
ارسولا ہیوربیک انتہائی دائیں بازو کے تربیتی مرکز کی سربراہ تھیں جو 2008 میں نازی پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں بند کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جرمنی میں ایڈولف ہٹلر کی طرف سے یہودیوں کی مبینہ نسل کشی کو جھٹلانا غیرقانونی اور ہولوکاسٹ سے انکار پر پانچ سال تک قید ہو سکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔