- نارتھ ناظم آباد میں تاجر سے 15 لاکھ ڈکیتی میں شامل ملزمان گرفتار
- ’شہریوں کی سرویلنس بادی النظرمیں قانوناً درست نہیں‘ آڈیو لیکس کیس کا تحریری فیصلہ جاری
- جاپان میں نئے نوٹ متعارف؛ بصارت سے محروم افراد بھی پہچان لیں گے
- بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف لیاری کے مکینوں کی احتجاجی ریلی
- لاہور میں ٹریفک حادثے میں زخمی وارڈن محمد اکرم دم توڑ گئے
- ڈکیتی مزاحمت یا ذاتی دشمنی؟ کورنگی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق
- حزب اللہ کو نشانہ بنایا تو اسرائیل کو مٹاکر رکھ دیں گے، ایران
- کراچی: فیڈرل بی ایریا میں گھر سے ماں بیٹے کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاشیں برآمد
- ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ؛ 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
- فلپائن؛ پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور 38 زخمی
- حکومت ہمیں غزہ تک بحری جہاز لے جانے کی اجازت دے، مشتاق احمد
- ’پاکی‘ ہونے کے طعنے پر برطانوی وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیا
- موبائل ایپ پر حاضری نہ لگانے والے 812 پولیس اہلکاروں کی تنخواہ روک دی گئی
- کندھ کوٹ میں پولیس موبائل الٹنے سے 4 اہلکار جاں بحق
- خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات جاری
- راولاکوٹ جیل سے بھارت کو مطلوب قیدی سمیت 20 فرار
- جرمنی میں اسلام مخالف جرائم کی تعداد دگنی ہوگئی، رپورٹ
- پی آئی اے کا عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان
- سفاک نوجوان نے ماں، بہن اور بھائی کی لاش کے ٹکڑے کرکے کتوں کو کھلادیا
- شانگلہ میں بچھڑے پر تشدد میں ملوث دو نوجوان گرفتار
بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعظم
![فوٹو فائل](https://c.express.pk/2024/06/2658379-pmshahbazsharif-1719506583-321-640x480.jpg)
فوٹو فائل
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نوجوان پارلیمنٹیرینز کے وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، وفد میں اراکین قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، بیرسٹر عقیل ملک، بیرسٹر دانیال چوہدری ، احمد عتیق انور، نوشین افتخار، رانا ارادت شریف خان، محمد عثمان اویسی ،عمار احمد خان لغاری ، ڈاکٹر شائستہ خان، زینب بلوچ ، سعد وسیم ،شاہد عثمان شامل تھے۔
وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے، امید ہے آپ ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے نئے مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں، قابل طلباء کو حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپس فراہم کئے جائیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے کے فروغ کے لئے تقریباً 100 ارب کے فنڈز رکھے گئے ہیں جو کہ تاریخی قدم ہے جبکہ اسکلز ڈیویلپمنٹ اور کھیلوں کے شعبے کے لئے بھی تاریخی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار کے بھرپور مواقع فراہم کرنے اور اسکلز ڈویلپمنٹ کے لئے بہت سے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں میں اصلاحات اور ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیحات ہیں جن سے ملکی خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکے گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھے گا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔