انٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جون 2024

بینکاک: انٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے تھائی حریف کو تیسرے راونڈ میں ناک آوٹ کرکے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لی۔

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والے مقابلے میں پاکستانی باکسر نے کامیابی پاکر ناقابل شکست ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔

فتح کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں گلگت سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر نے کہا کہ ایشین، مڈل ایسٹ، اورعالمی یوتھ ٹائیٹل جیت کر قوم کا نام روشن  کرنے پر  بہت مسرت ہے۔ انٹر نیشنل سطح پر فتوحات پاکر پاکستان اور گلگت، بلتسان کا نام بلند کیا لیکن آج تک کوئی دوسرا پاکستانی یہ اعزاز اپنے نام نہیں کر سکا۔

عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے سبب اپنے ورلڈ یوتھ ٹائیٹل کا دفاع نہ کرسکنے کا دکھ ہے۔ فائٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن وعدہ کے باوجود حکومت کی سپورٹ نہ ملنے کا افسوس بھی  ہے۔ عدم سپورٹ کے سبب عالمی ٹائیٹل لڑے بغیر مجھ سے واپس لے لیا گیا، میں نے مسلسل نو سخت محنت اور اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان کے لیے جیتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔