پہلا ٹی 20:انگلینڈ ویمنز کا نیوزی لینڈ ویمنز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 جولائی 2024

ساؤتھمٹن: انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو جیتنے کے لیے 198 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ ویمنز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈینی ویٹ 76 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ نیٹ اسکیور-جبکہ برنٹ 47 اور  مایا بوشیئر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

فریا کیمپ 26 اور کپتان ہیتھر نائٹ 4 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لیا ٹاہوہو نے 2 اور ایڈن کارسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔